گلبہار کے علاقے میں ڈاکٹر سید شرافت علی کے قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
حکمراں شہر قائد میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیں
شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کراچی۔۔۔27جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آباد گلبہا ر کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر سید شرافت علی کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا دہشت گرد عنا صر ایک جانب ایم کیو ایم کے کارکنان کو شہید کررہے ہیں اور دوسری جانب انسانیت کی خدمت کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور افراد کو نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے شہید ڈاکٹر سید شرافت علی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت جناب ممنون حسین ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر قائد میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں