ناظم آبادمیں ڈرائیورکی غفلت اور تیزرفتاری کے نتیجے میں مسافربس الٹنے کے باعث متعددافرادکے زخمی ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
ڈرائیوروں کی مجرمانہ غفلت اورتیزرفتاری کے باعث خوفناک حادثات روزکامعمول بن چکے ہیں،رابطہ کمیٹی
مسافربس حادثے میں زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے رابطہ کمیٹی کی دعا
حادثات کی روک تھام کے لئے مثبت اقدامات کیے جائیں اورذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے
کراچی ۔۔۔26جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آبادنمبرایک میں ڈرائیورکی غفلت اور تیزرفتاری کے نتیجے میں مسافربس الٹنے کے باعث متعددافرادکے زخمی ہونے پردلی افسوس اور گہرے رنج کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈرائیوروں کی تیزرفتاری اوراوورٹیکنگ کے باعث حادثات روزکامعمول بن چکے ہیں جس میں متعدد افراد جاں بحق اورسینکڑوں زخمی ہوکرمعذوری کی زندگی کی گزاررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے ناظم آبادمیں مسافربس الٹنے کے نتیجے میں زخمی مسافروں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی اورمطالبہ کیاکہ حادثات کی روک تھام کے لئے مثبت اقدامات کیے جائیں اورمجرمانہ غفلت کے مرتب ڈرائیوروں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔