شمالی وزیرستان کے متاثرہ عوام کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم ڈسٹرکٹ بنوں کے زیراہتمام امدادی کیمپ کاانعقاد
خیبرپختونخواہ کے حق پرست عوام اورمخیرحضرت آگے آئیں اوربنوں میں ایم کیوایم کے امدادی کیمپ پر اشیاء جمع کروائیں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
ؓبنوں: ۔۔۔26جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی میں شمالی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ لاکھوں عوام (آئی ڈی پیز)کی امدادکے لئے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایم کیو ایم بنوں ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام بنوں میرانشاہ میں بھی امدادی کیمپ قائم کردیاگیاہے ۔میرانشاہ امدادی کیمپ پر اشیاء خوردونوش آٹا،چاول،دالیں،شکر، چائے کی پتی،مصالحہ جات ، گھی ، تیل اورمنرل واٹر سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء اوربھاری مقدارمیں جان بچانے والی ادویات موجودہیں۔علاوہ ازیں ایم کیوایم ڈسٹرکٹ بنوں کے انچارج عمران ورما کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقدہواجس میں بنوں ڈسٹرک کمیٹی کے اراکین بلال احمد، تیمور،شیروارعلی،نواب علی،ریاض،داؤد،اشفاق،راقیب خان، اعزازالحق اورشہیداللہ خان کے علاوہ کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاقائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی میںآئی ڈی پیزکی امدادکاسلسلہ نہ صرف جاری رکھاجائے بلکہ اس میں اضافہ کرتے ہوئے دیگرمقامات پربھی امدادی کیمپس قائم کیے جائیں۔
علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے مخیرحضرات خصوصاًتاجروں،صنعتکاروں اوربلڈرزسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی وزیرستان متاثرین کی امدادکے لئے آگے آئیں اورزیادہ سے زیادہ خشک اجناس،ادویات اوردیگرامدادی سامان بنوں میں قائم ایم کیوایم کے امدادی کیمپ میں جمع کروائیں تاکہ متاثرین کی بروقت امدادکی جاسکے۔