ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنا ن سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔26جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم یونٹ68گلشن سیکٹرکے کارکن زبیر محمد خان کی اہلیہ نیلم ،ملیر سیکٹر کے کارکن عبد الستار انصاری کے بھائی عبد الوحید انصاری اور گلگت بلتستان زون کے کارکن نورحسن کے بھائی محمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لوحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔