جناب الطاف حسین کا تحریک کے مشکل حالات میں جرأت وبہادری سے جدوجہد کرنے پرنوجوانوں بزرگ اور خواتین کارکنان اوراجلاس کے انتظامات کرنے پر کراچی تنظیمی کمیٹی کو خراج تحسین
لندن ۔۔۔25جون2014ء
ایم کیو ایم کے تحت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کی ابتداء میں قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیو ایم پر پڑنے والی مشکلات و مصائب بالخصوص 92ء کے ریاستی آپریشن کے دوران ہمت و بہادری ، جرأت اور ثابت قدمی سے کام کرنے والے نوجوان ،بزرگ اور خواتین کارکنان اور ایم کیو ایم کے شعب�ۂ خواتین اور ایلڈرز ونگ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر الطاف حسین نے جنرل ورکرز اجلاس کے انتظامی امور کو خوش اسلوبی سے سنبھالنے پر کراچی تنظیمی کمیٹی اور کارکنا ن کو بھی زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔