خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے لئے مسلم کمرشل بینک میں اکاؤنٹ قائم کردیا گیا ، ایم کیو ایم اعلامیہ
مخیر حضرات امدادی رقوم مسلم کمرشل بینک کی واٹر پمپ برانچ ،نواز کورٹ فیڈرل بی ایریا، کراچی میں KKFکے نام سے قائم اکاؤنٹ نمبر 0431390931000816، برانچ کا کوڈ 0073سوئفٹ کوڈPK84MUCB0431390931000816 میں جمع کروائیں ، ایم کیو ایم کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 25جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیرستان میں مسلح افواج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضر ب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد کی امدادکے لئے امدادی فنڈ اکاؤنٹ قائم کردیا ہے ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں مخیر حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے امدادی رقوم مسلم کمرشل بینک کی واٹر پمپ برانچ ،نواز کورٹ فیڈرل بی ایریا، کراچی میں KKFکے نام سے قائم کردہ اکاؤنٹ نمبر 0431390931000816میں جمع کروائیں جس کابرانچ کا کوڈ 0073 اورSwift Code،PK84MUCB0431390931000816 ہے ۔