ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی منگھوپیر میں دہشتگردوں کی جانب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
دہشتگرد سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر شہر میں امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، رابطہ کمیٹی
منگھو پیر میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گر
دہشت گردوں گرفتار کرکے شہر میں امن و اما ن کے قیا م کو یقینی بنایا جائے، حکومت سے مطالبہ
لندن ۔۔۔24جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گشت کے دوران پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے افسوس ناک واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد سیکورٹی ادروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنا کر شہر میں امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اسی لئے اس قسم کی مذمو م کا ر روائیاں کر کے شہر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں بہیمانہ طریقہ سے سروں پر گولیاں مرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔واضح رہے کہ تینوں پولیس اہلکار ریٹائرڈ فوجی تھیں اور محکمہ پولیس میں فرائض انجام دے رہے تھیں ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منگھو پیر میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کرکے شہر میں امن و اما ن کے قیا م کو یقینی بنائیں ۔