ایم کیو ایم کوئٹہ کے زیر اہتمام شہیدرکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد
اجتماع میں رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی سمیت دیگر ذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کوئٹہ۔۔۔23جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی شہید طاہرہ آصف کے ایصال ثواب کیلئے کوئٹہ زون کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی ،انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے رکن عبد الخالق بلوچ و اراکین،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید سلیم اخترایڈوکیٹ ،زونل انچارج کوئٹہ پیر بخش سمالانی و اراکین زونل کمیٹی سمیت ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جس میں شہید طاہرہ آصف کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔