ڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی پر حکومت کی جانب سے طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرنے اوران کے طیارے کواسلام آباداترنے کی اجازت نہ دیناقابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین
کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت کے کارکنوں کاسیاسی وجمہوری حق ہے کہ وہ اپنے رہنماکااستقبال کریں
حکومت ہوشمندی کامظاہرہ کرے ،پاکستان عوامی تحریک کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بندکرے، الطا ف حسین
لندن۔۔۔23 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی پر حکومت کی جانب سے طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرنے اوران کے طیارے کواسلام آباداترنے کی اجازت نہ دینے اوراسے لاہورکی جانب موڑ دینے کی شدیدمذمت کی ہے۔ ا پنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت کے کارکنوں کاسیاسی وجمہوری حق ہے کہ وہ اپنے رہنماکااستقبال کریں۔آج ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہزاروں کارکنان بھی ان کااستقبال کرنے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اسلام آبادکوجس طرح سیل کیاگیا، جس طرح پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،ان پر شیلنگ کی گئی اورانہیں روکاگیاوہ قابل مذمت ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ وہ ہوشمندی کامظاہرہ کرے اور پاکستان عوامی تحریک کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بندکرے