امین یوسف کی سربراہی میں صحافتی تنظیموں کے نمائندہ وفود خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
’ شہید بیداری پنجاب‘‘حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی قتل پر مذمت
کراچی ۔۔ 22؍ جون 2014ء
پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف کی سربراہی میں صحافتی تنظیموں کے نمائندہ وفودنے اتوار کو خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال سے ملاقات کی اور ’’ شہید بیداری پنجاب‘‘حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی قتل پر مذمت کی اور دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بابر خان غوری ،حیدر عباس رضوی ، امین الحق بھی موجود تھیں۔ وفد نے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی کو صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے نمائندے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلندکریں گے ۔ وفد کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے نشریاتی ادارے پر پابندی لگانا سراسر غلط اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نشرباتی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کی بھی پگڑی کو اچھالے اس سے صحافی اور صحافتی ادارے بد نام ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نشرباتی ادارے پر پابندی لگاکر آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں صحافتی ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے تاکہ صحافی اور صحافتی ادارے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے قاری تک صحیح خبر پہنچائیں ۔ ملاقات میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ارکان و دیگر بھی موجود تھیں۔ رابطہ کمیٹی ارکان نے دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر تعزیت کرنے کے لئے آنے پر پی ایف یو جی کے جنرل سیکریٹری امین یوسف اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر انجینئر ناصر جمال نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم صحافی اور صحافتی تنظیموں کی مسائل کی حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔