وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب کی جانب سے کیبل آپریٹرزکوہراساں کرنے اورچوہدری طاہر اوردیگرکو گرفتارکرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
حکومت نے پہلے پیمراکے ذریعے اے آروائی کوبندکرایااوراب اس کی غیرقانونی بندش پرعمل درآمد کیلئےکیبل آپریٹرزکوہراساں کیاجارہاہے
حکومت اس طرح کے اقدامات کرکے میڈیا کی آزادی کاگلاگھونٹ رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
کیبل آپریٹرزکوہراساں کرنااورانہیں گرفتارکرنابندکیاجائے۔چوہدری طاہر اوردیگرگرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے ۔
کراچی۔۔۔22 جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب کی جانب سے کیبل آپریٹرزکوہراساں کرنے اورانہیں گرفتارکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پہلے حکومت نے پیمراکے ذریعے اے آروائی کوبندکرایااوراب اس کی غیرقانونی بندش پرعمل درآمد کیلئے کیبل آپریٹرزکوہراساں کیاجارہاہے۔کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کے عہدیدارچوہدری طاہر کوبھی ملتان سے گرفتارکرلیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس طرح کے اقدامات کرکے میڈیا کی آزادی کاگلاگھونٹ رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کیبل آپریٹرزکوہراساں کرنااورانہیں گرفتارکرنابندکیاجائے۔چوہدری طاہر اوردیگرگرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے ۔