ایم کیوا یم کے وفد کی رابطہ کمیٹی رکن یوسف شاہوانی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے ملاقات
وفد نے نیشنل پارٹی کے مسیح رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کے قتل کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا
دن دھاڑے مسیح رکن قومی اسمبلی کا درد ناک قتل پوری قوم کے لئے تشویش کا باعث ہے ، وفد ایم کیو ایم
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی شہادت پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اظہار تعزیت کیا
کوئٹہ ۔۔۔21جون 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے وفدنے رکن رابطہ کمیٹی یوسف شا ہوانی کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے صدر ووزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے کوئٹہ میں ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے مسیح رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کے قتل کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم کے وفد میں را بطہ کمیٹی رکن کے ہمراہ ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے انچارج عبد الخالق بلوچ و اراکین، متحدہ سوشل فورم کے رکن غلام علی شہانی، کوئٹہ زون کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ہمدردی کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ دن دھاڑے مسیح رکن قومی اسمبلی کا قتل پوری قوم کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک بلوچ نے بھی ایم کیوایم کی خاتون رکن طاہرہ آصف کے افسوس ناک قتل کی مذمت کی اور اس افسوناک واقعے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنان سے اظہار ہمدردی کیا۔