ایم کیو ایم کی شہید رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے فاتحہ سوئم کا لاہورمیں مرکزی اجتماع منعقد ہوا
فاتحہ سوئم کے اجتماع میں صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید سمیت ملک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران ، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکا ن اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت
فاتحہ سوئم کے اجتماع میں شرکاء نے شہید طاہرہ آصف کے قتل کی مذمت کی، اور شہید کو خراج عقیدت پیش کرکے انکے ایصال ثواب کے لئے قر آن خوانی اوردعا کی
لاہور ۔۔۔21جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کی فاتحہ سوئم کااجتماع ہفتہ کے روز لاہورمیں ان کی رہائشگاہ فیڈرل لاجز سے متصل گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کے فاتحہ سوئم کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ، عادل صدیقی، خالد سلطان اور افتخار اکبر رندھاوا ، حق پرست ارکان اسمبلی ، شہید طاہرہ آصف کے شوہر محمد آصف ، آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب ، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی چوہدری شہاب،ملک رشید ، پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان میجر جنرل (ر) راشد قریشی ، اے پی ایم ایل پنجاب کے صدر ڈاکٹر احمد حسین،ایڈیشنل سیشن جج لاہور خالد محمود،لاہورہائی کورٹ کے سیکریٹری جنرل محمد احمد ،سابق اسپیکرقومی اسمبلی چو ہدری امیر حسین ،سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری منظور ،سابق رکن قومی اسمبلی انعام اللہ نیازی اور ایم کیو ایم پنجاب کی مرکزی کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد سمیت مختلف سماجی ،سیاسی و مذہبی تنظیموں،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پنجاب بھر سے ایم کیو ایم کے ہمدرد عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید طاہرہ آصف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی ۔ فاتحہ سوئم میں شریک شخصیات نے محترمہ طاہرہ آصف کے قتل کو کھلی بر بریت قرار دیتے ہوئے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ فاتحہ سوئم کے اجتماع میں رکن رابطہ کمیٹی اوروزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر خصوصی عبد الحسیب نے طاہرہ آصف شہید سمیت ایم کیو ایم کے تمام شہدا ء اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
*****