ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام نائن زیرو پر شہید رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی یاد میں محفل میلاد اور دعائیہ اجتماع کا انعقاد
دعائیہ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن آنسہ ممتاز انوار، شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی
دعائیہ اجتماع میں حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کو خراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کی گئی اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی
کراچی:۔۔۔20؍جون2014ء
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرحق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہید کی یاد میں میلاد اور دعائیہ اجتماع منعقدہواجس میں طاہرہ آصف شہیدکی روح کے ایصال کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اور محترمہ طاہرہ آصف شہید کو زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا گیا۔ نائن زیرو پر منعقدہ دعائیہ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن آنسہ ممتاز انوار، شعبہ خواتین کی مرکزی جوائنٹ انچارج نائلہ منیر و دیگرعہدیداران، سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردخواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل ،ایم کیوایم کی کامیابی،اسیرکارکنان کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی واپسی ،دہشت گردی کے خاتمے اورملک کی بقاء و سلامتی سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔