سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر اظہارافسوس
بے گناہ عوام کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، راجہ پرویز اشرف
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت میرے خاندان کے تمام افراد آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، راجہ پرویز اشرف
آپ نے ہمارا غم کو بانٹا ہے اس سے ایم کیوایم کے کارکنان اور سوگوارلواحقین کو بہت حوصلہ ملا ہے ،الطاف حسین
لندن۔۔۔20، جون2014ء
سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز شرف نے کہاہے کہ بے گناہ عوام کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ راجہ پرویز اشرف نے حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین اور سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل لاہور میں تحریک منہاج القرآن کی خواتین کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کیا گیا اور اب ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کو دن دہاڑے گولیاں مارکر ریاستی دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت میرے خاندان کے تمام افراد آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہید کی مغفرت ،بلنددرجات اور سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے راجہ پرویز اشرف کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ نے ہمارا غم کو بانٹا ہے اس سے ایم کیوایم کے کارکنان اور سوگوارلواحقین کو بہت حوصلہ ملا ہے ، اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام پر اپنا کرم فرمائے اوربے گناہ شہریوں کے سفاک قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچائے ۔
*****