رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی شہادت کے سانحہ پر تین روزہ سوگ منایاجائے گا۔ ایم کیوایم
تین روزہ سوگ کے دوران تینوں دن تک ایم کیوایم کی تمام سیاسی اورتنظیمی سرگرمیاں سوگ میں معطل رکھی جائیں گی اورایم کیوایم کے دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے جائیں گے
تاجر ،دکاندار، صنعتکار اورٹرانسپورٹرز تین روزہ سوگ کے دوران اپناکاروبار اورٹرانسپورٹ معمول کے مطابق جاری رکھیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے دفاترپر سیاہ پرچم لہرائیں ،شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے ، لواحقین سے تعزیت اوراظہاریکجہتی کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف اپنے جذبات کے اظہارکیلئے دیئے جلائیں
طاہرہ آصف کی شہادت ایک المناک سانحہ ہے ،عوام اور کارکنان پر امن رہیں اور مشتعل نہ ہوں۔ رابطہ کمیٹی
طاہرہ آصف شہیدکے شوہرمیاں آصف ، صاحبزادی ، صاحبزادوں اور تمام لواحقین رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی۔۔۔19جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس سانحہ پر تین روزہ سوگ منانے کااعلان کیاہے۔ تین روزہ سوگ کے دوران تینوں دن تک ایم کیوایم کی تمام سیاسی اورتنظیمی سرگرمیاں سوگ میں معطل رکھی جائیں گی اورایم کیوایم کے دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ اس بات کافیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کارکنان اورعوام سے کہا کہ وہ محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت ایک المناک سانحہ ہے اوراسے عوام اورکارکنان کے جذبات کابخوبی اندازہ ہے تاہم عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ پر امن رہیں اورکسی بھی قسم کے اشتعال کاشکارنہ ہوں۔ رابطہ کمیٹی نے تاجروں ،دکانداروں، صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرزسے اپیل کی کہ وہ تین روزہ سوگ کے دوران اپناکاروبار اورٹرانسپورٹ معمول کے مطابق جاری رکھیں۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان بھرکے عوام اورایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ محترمہ طاہرہ آصف شہیدکی مغفرت اوران کے اہل خانہ سے یکجہتی کے اظہارکیلئے پرامن تعزیتی اجتماعات کریں،ایم کیوایم کے دفاترپر سیاہ پرچم لہرائیں اورشہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے ، لواحقین سے تعزیت اوریکجہتی کے اظہار کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف اپنے جذبات کے اظہارکیلئے دیئے جلائیں۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ طاہرہ آصف شہیدکے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ طاہرہ آصف شہیدکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور تحریک اپنے مشن ومقصدمیں ضرورکامیاب ہوگی۔ رابطہ کمیٹی نے طاہرہ آصف شہیدکے شوہرمیاں آصف ، صاحبزادی ، صاحبزادوں اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آ پ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف شہید کی مغفرت فرمائے،مرحومہ کوشہادت کارتبہ عطاکرکے جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔