تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی شہادت کے خلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے میں ایم کیوایم کی وفد کی شرکت
قائد تحریک اور ایم کیوایم اس مشکل وقت میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑی گی۔ حق پر ست اراکین ا سمبلی
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے، حق پرست اراکین اسمبلی
اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر آپ کے ممنون و مشکور ہیں۔ رہنماء پاکستان عوامی تحریک
کراچی۔۔۔17جون 2014ء
لاہورمیں پولیس کے ہاتھوں دوخواتین سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی شہادت کے خلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے میں ایم کیوایم کی وفد کی کی شرکت ۔وفد میں حق پر ست اراکین اسمبلی،خالد افتخار، سیف الدین خالد، اتضی فاروقی، ناہید باجی اور بلقیس مختار شامل تھیں ۔ اس مو قع پرایم کیوایم نے وفد نے اس فسوسناک سانحہ پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرہم آپ کے پاس آئیں ہیں اظہار یکجہتی کیلئے اور قائد تحریک اور ایم کیوایم اس مشکل وقت میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑی گی اور قائد تحریک اورایم کیوایم کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے دوخواتین سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی شہادت پر تمام شہداء کے لواحقین ،تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری ، ان کے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کوجنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔(آمین)پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤ ں نے ایم کیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر آپ کے ممنون وبے مشکور ہیں۔