ایم کیوایم لاہورزون اور لاہور سے ملحقہ یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی اپیل
پاکستان عوامی تحریک کے شہداء کی نمازجنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین
پنجاب پولیس کی درندگی اور وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان عوامی تحریک کے متعدد کارکنان بشمول خواتین کارکنان شہید ہوئیں
ذمہ داران اور کارکنان پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر جاکر ان کے مرکزی رہنماؤں سے تعزیت کریں
لندن۔۔۔17 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لاہورزون اور لاہور سے ملحقہ یونٹوں کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی نمازجنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج لاہور میں پنجاب پولیس کی درندگی اور وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان عوامی تحریک کے متعدد کارکنان بشمول خواتین کارکنان بھی شہید ہوئی ہیں، ان کی نمازجنازہ خواہ آج رات ادا کی جائے یا کل ادا کی جائے اس میں بھرپورشرکت کریں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کو تلقین کی کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر جاکر ان کے مرکزی رہنماؤں سے تعزیت کریں اور اس کڑے اور مشکل وقت میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں سے ہرطرح کا غیرمشروط تعاون لازمی کریں۔