حق پرست ارکان قومی اسمبلی لاہور میں منہاج القرآ ن کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات کریں گے، اعلامیہ ایم کیو ایم
حق پرست ارکان اسمبلی لاہور کے مقامی اسپتال میں منہاج القرآن کے زخمی کارکنان کی عیادت اور شہداء کے لواحقین سے جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے،ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔۔17جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل وفد لاہور میں منہاج القرآن کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات کریگا ۔وفد میں شامل حق پرست ارکان قومی اسمبلی سید آصف حسنین، طاہرہ آصف، شیخ صلاح الدین اور خواجہ سہیل منصور، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان کے ہمراہ لاہور کے مقامی اسپتال جاکر پولیس تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے منہاج القرآن کے کارکنان کی عیادت کریں گے اور فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنان کے لواحقین سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کریں گے۔