ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔15جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی MQFکمیٹی کے رکن شاہد کے والد سید معائد علی شاہ، یونٹ 130قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن ناصر کی والدہ محترمہ مشنر بیگم ،نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137کے کارکن محمد رضوان کے والد محمد طالب کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے تمام سوگوار ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہا اللہ ربالعزّت مرحومین کے درجات بلند فرمائے ، انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔