شب برأت کے موقع پرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورانجینئرناصرجمال کے ہمراہ رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل وفدکی شہداء قبرستان اورپاپوشنگرقبرستان سمیت شہرکے مختلف قبرستانوں کا دورہ
جناب الطاف حسین کے والدین،بھائی ناصرحسین شہید،بھیجتے عارف حسین شہیداورشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست
شہداء کی قبروں پرحاضری،پھولوں کی چادریں چڑھائی اور مرحومین اورشہداء کی مغفرت،درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی
ایم کیوایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے اوراسیروں کی رہائی سمیت جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے اجتماعی دعائیں
ایم کیوایم کے وفدمیں رابطہ کمیٹی اراکین کنورخالدیونس،احمدسلیم صدیقی،خالد سلطان ، کیف الورایٰ ،حق پرست سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی
،ڈاکٹرعمران فاروق کے والدین ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین،شعبہ جات کے ارکان اورعلاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان شامل تھے
کراچی ۔۔۔13جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل وفدنے شب برأ ت کے موقع پرشہداء قبرستان اورپاپوشنگرقبرستان کراچی کے مختلف قبرستانوں کادورہ کیا اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کے والدین،بڑے بھائی ناصرحسین شہید،بھتیجے عارف حسین شہیداورشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی ،پھولوں کی چادرچڑھائی اور تمام مرحومین اورشہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پروفدنے قائد تحریک الطاف حسین سمیت تمام سوگواران کے صبرجمیل سمیت ایم کیوایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے ،اسیروں کی رہائی ،بیماروں کوشفاء اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے اجتماعی دعائیں کیں۔ایم کیوایم کے وفدمیں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی کنورخالدیونس،احمدسلیم صدیقی،خالد سلطان ، کیف الورایٰ ،حق پرست سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی،فاروق احمد وبیگم فاروق احمد،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین،شعبہ جات کے ارکان اورعلاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان شامل تھے۔اس موقع پروفدنے ڈپٹی کنوینرزواراکین رابطہ کمیٹی نے قبرستانوں میں صفائی ،ستھرائی اورلائٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیااور قبرستانوں کے باہرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائی گئیں ٹھنڈے پانی کی سبیلوں اور کیمپوں کادورہ کرکے کارکنان سے ملاقات کی اوراپنے ہاتھوں سے قبرستان آنے والے شہریوں میں اگربتیاں کے پیکٹس ، ماچس اورگلاب کی پتیاں تقسیم کیں اوانہیں ٹھنڈاپانی اورمشروبات پلائے۔