ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام کل بروز ہفتہ اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک بڑا اور تاریخی اجتماع منعقد کیا جائے گا
اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے
یوم تاسیس کا یہ اجتماع ایجویئر میں واقع سنگم کمیونٹی سینٹر 210 برنٹ اوک بروڈوے میں شام چھ بجے منعقد کیا جائے گا
اجتماع میں لندن کے علاوہ برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ، شیفیلڈ، نوٹنگھم، لوٹن اور دیگر شہروں میں آباد پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اور برطانیہ میں زیر تعلیم طلبہ شرکت کریں گے۔
ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران و کارکنان اجتماع کی تیاریوں میں مصروف ہیں
لندن۔۔۔13، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ یوکے کے زیراہتمام کل بروزہفتہ اے پی ایم ایس اوکے 36ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک بڑا اورتاریخی اجتماع منعقد کیاجائے گا۔اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین خطاب کریں گے۔جناب الطاف حسین کوڈاکٹروں نے آرام کیلئے کہاہے اسلئے جناب الطاف حسین اجتماع سے فون پر خطاب کریں گے۔یوم تاسیس کا یہ اجتماع ایجویئرمیں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے قریب واقع سنگم کمیونٹی سینٹر210برنٹ اوک بروڈوے( پوسٹ کوڈ HA8 0AP ) میں لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے منعقد کیاجائے گا۔اجتماع میں لندن کے علاوہ برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈفورڈ، شیفیلڈ، نوٹنگھم، لوٹن اوردیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان ،وہاں آباد پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی اوربرطانیہ میں زیرتعلیم طلبہ شرکت کریں گے۔ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان اجتماع کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔