سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خیر مقدم
پرویز مشرف سمیت اے پی ایم ایل کے تمام ذمہ داران وکارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
والدہ محترمہ کی علالت کے باعث پرویز مشرف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی تھی ، الطاف حسین
الطاف حسین کا پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی علالت پر گہری تشویش کااظہار ، جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی
لندن۔۔۔12، جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صدر (ر)جنرل پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کی والدہ محترمہ بیرون ملک میں شدید علیل ہیں اور ان کی عیادت کیلئے پرویز مشرف کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی گئی تھی جسے آج سندھ ہائی کورٹ نے منظور کرلیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے جس پر میں پرویز مشرف سمیت اے پی ایم ایل کے تمام ذمہ داران وکارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی