ائیر پورٹ کولڈ اسٹوریج سانحے میں شہید نبیل احمد اور فرحان الحق کی تدفین کردئی گئی
نمازہ جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان اسمبلی، کارکنان و عوام کی شرکت
کراچی ۔۔۔11جون2014ء
ائیر پورٹ کولڈ اسٹوریج سانحے میں شہید ہونے والے نبیل احمد شہید اور فرحان الحق شہید کوسعود آباد قبرستان ملیر اور گبول قبرستان میٹروویل اسکیم 33ْْْ سپردخاک کردیاگیا ۔ نبیل احمد شہیدکی نماز جنازہ بعد نماز ظہر اہل حبیب مسجد سعود آباد ملیر میں ادا کی گئی اور فرحان الحق شہید کی نماز جنازہ بدھ کی شام جامعہ مسجد ستاریہ میٹروویل اسکیم 33میں ادا کی گئی ۔ نبیل احمد اور فرحان الحق کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الفور یٰ ، اشفاق منگی ،تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ ، ایم کیو ایم ملیر سیکٹر اور اسکیم 33سیکٹر کے ذمہ داران ، علاقائی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان ، شہداء کے لواحقین و عزیزاقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کی مغرفت کیلئے دعا بھی کی ۔