تمام کارکنوں ،ذمہ داروں ،معذورافراد او رخواجہ سراہوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین
لندن ۔۔11جون 2014ء
متحدہ اقومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں شاندار انتظامات کرنے پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات ،ونگ، کمیٹیو ں خصوصاً اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران وکارکنان جنہوں ٹریفک کنڑول کیا اور دیگر معاملات خوش اسلوبی سے انجا م دینے پر زبر دست خراج تحسین ،سلام تحسین او رشاباش دی ہے۔جناب الطاف حسین نے اپنی گرفتاری کے دوران دھرنوں میں شرکت اور اظہار یکجہتی کرنے پر معذور افراد او رخواجہ سراہوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ آ پ لو گوں کی تما م مشکلات کو آسان کرے ۔