ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کا نواب خیر بخش مری کے گھرجاکر سوگوار لواحقین سے نواب خیر بخش مری کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق حق کا خیر بخش مری کے بیٹے چنگیز مری سے فون پر تعزیت
کراچی۔۔۔11جون2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے بدھ کے روز بلوچ قوم پرست رہنما خیر بخش مری کے انتقال پر انکے گھر جاکر سوگوار لواحقین ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ یوسف شاہوانی نے خیر بخش مری کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نواب خیر بخش مری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ یوسف شاہوانی نے سوگوار لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواب خیر بخش کی بلوچ قوم اور بلوچستان کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کی ۔دریں اثناء ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے بھی مرحوم نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے چنگیز مری سے ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے ، ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے نواب خیربخش مری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور بلوچ قوم پرست رہنماء کو بلوچستان کے عوام کیلئے ان کی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پش کی ۔