نواب خیر بخش مری کے انتقال سے پاکستان ایک بڑے رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ الطاف حسین
نواب خیر بخش مری نے پوری زندگی محروم ومظلوم بلوچ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور آخری سانس تک اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ الطاف حسین
اصولی کردار اور جدوجہد کی وجہ سے بلوچ عوام ہی نہیں بلکہ محروم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے تمام پاکستانی ان کا احترام کرتے ہیں۔ الطاف حسین
نواب خیر بخش مری کے انتقال پر ان کے تمام اہل خانہ، بلوچ قوم پرست رہنماؤں اور تمام بلوچ عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔10 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بزرگ بلوچ قوم پرست رہنمانواب خیربخش مری کے انتقال پردلی صدمہ اور گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نواب خیربخش مری نے پوری زندگی محروم ومظلوم بلوچ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اورآخری سانس تک اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ان کے اسی اصولی کردار اور جدوجہد کی وجہ سے بلوچ عوام ہی نہیں بلکہ محروم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے والے تمام پاکستانی ان کااحترام کرتے ہیں۔نواب خیربخش مری کے انتقال سے پاکستان ایک بڑے رہنماسے محروم ہوگیاہے۔جناب الطاف حسین نے نواب خیربخش مری کے انتقال پر ان کے تمام اہل خانہ ، بلوچ قوم پرست رہنماؤں اورتمام بلوچ عوام سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ نواب خیربخش مری مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے تمام لواحقین اورعقیدت رکھنے والے تمام عوام کو صبرجمیل عطا کرے۔