تافتان میں زائرین کوشہیدکرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔الطاف حسین
زائرین کے قتل عام اور وحشت وبربریت کاسلسلہ بندکرایاجائے ۔الطاف حسین
تافتان میں دھما کے کرکے معصوم زائرین کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار
معصوم زائرین کوبسوں سے اتار اتار کرقتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کوبھی گرفتارکیاجائے اورزائرین کوتحفظ فراہم کیاجائے
لندن۔۔۔10 جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تافتان میں زائرین کوشہیدکرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی مختلف واقعات میں زیارت کیلئے جانے والے سینکڑوں معصوم شہریوں کو مسلح حملے کرکے اور خودکش دھماکے کرکے شہیدکیاجاچکاہے لیکن افسوس کہ زائرین کاقتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کے خلاف آج تک کارروائی نہیں کی گئی۔ دوروزقبل بھی تافتان میں ایک بارپھردرجنوں زائرین کودھماکے کے ذریعے شہیدکردیاگیا ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس وحشت وبربریت کاسلسلہ بندکرایاجائے اور تافتان میں دھما کے کرکے معصوم زائرین کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزیدمطالبہ کیاکہ معصوم زائرین کوبسوں سے اتار اتار کرقتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کوبھی گرفتارکیاجائے اورزائرین کوتحفظ فراہم کیاجائے ۔جناب الطا ف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے زائرین کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا اورشہداء کیلئے دعائے مغفرت کی۔