تفتان میں ہوٹل کے قریب زائرین کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ پراالطاف حسین کا اظہار مذمت
چارد زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
صدر ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ ،زائرئن کے بس پرفائرنگ کا نوٹس لیا جائے۔،جناب الطاف حسین کا مطالبہ
لندن۔۔۔8، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ہوٹل کے قریب زائرین کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ پر سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں چار زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل زائرین کے بسوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ ملک کو غیر مستحکم کیاجاسکے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے زائرئن کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔ جناب الطاف حسین نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کی بس پرفائرنگ کا نوٹس لیا جائے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس مثبت اقدامات بروئے لائے جائیں ۔ انہوں نے زخمی ہونے والے زائرین کے لئے جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔