اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رشید گوڈیل اور مراد علی شاہ اور (ر) بریگیڈئیر امتیاز کی ٹیلیفون پر وسیم اختر سے گفتگو
جناب الطاف حسین کی رہائی پر مبارکباد دی اور اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
کراچی:۔۔۔7؍جون2014ء
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور رکن رابطہ کمیٹی رشید گوڈیل سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کو قانون اور انصاف کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنان نے اس کڑے وقت میں جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ لائق صدتحسین ہے۔ رشید گوڈیل نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ اداکیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر مراد علی شاہ اورسابق ڈائریکٹرجنرل آئی بی (ر)بریگیڈئیرامتیازنے ایم کیو ایم کے مرکز فون کرکے رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اخترسے گفتگوکی اورجناب الطاف حسین کی رہائی پرمبارکباددی اوران کی صحت یابی کے لئے دعااورنیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقع پروسیم اخترنے مرادعلی شاہ اور(ر)بریگیڈیئر امتیاز کا شکریہ اداکیا ۔