سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، رہائی پر مبارکباد پیش کی
آپ کی گرفتاری سے پاکستان بھر کے عوام میں شدید بے چینی تھی۔ رحمن ملک
ایم کیوایم کی قیادت نے اس آزمائش کے وقت جس بردباری سے حالات کا سامنا کیا اور امن کو برقرار رکھا وہ قابل ستائش ہے۔ رحمن ملک
رحمن ملک نے قائد تحریک الطاف حسین کو سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی جناب الطاف حسین کو مبارکباد پیش کی
رحمن ملک کا پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیوایم سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا
الطاف حسین نے بھی سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا
لندن ۔۔۔7 جون 2014ء
سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورانہیں ان کی رہائی پر مبارکبادپیش کی۔رحمن ملک نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان کے ایک بڑے عوامی لیڈرہیں اورآپ کی گرفتاری سے صرف ایم کیوایم کے کارکنوں ہی میں نہیں بلکہ پاکستان بھرکے عوام میں شدیدبے چینی تھی۔ رحمن ملک نے جناب الطا ف حسین سے کہاکہ آپ اور ایم کیوایم کی قیادت نے اس آزمائش کے وقت جس بردباری سے حالات کاسامنا کیااورجس طرح اپیلیں کرکے امن کوبرقراررکھاوہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کو سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورسرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے بھی جناب الطا ف حسین کومبارکباد پیش کی اورخیرسگالی کاپیغام دیا۔انہوں نے اپنی اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیوایم سے مکمل یکجہتی کااظہارکیااوراس امیدکااظہار کیاکہ دونوں جماعتیں سندھ کے مفادمیں مل جل کرکام کریں گی۔جناب الطاف حسین نے رحمن ملک کاشکریہ اداکیااورجواباًسابق صدر آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کے لئے نیک جذبات کا اظہارکیا۔