الیاس شاکرکے والداورڈاکٹردانش کی والدہ کے انتقال پرالطا ف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔7جون 2014ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے قومی اخبارمیڈیاگروپ کے چیف ایگزیکٹو، سینئرصحافی اورممتازدانشور ایڈیٹرالیاس شاکرسے ان کے والدحاجی ابّاعمرداوداورسینئر صحافی و نجی ٹی وی کے اینکرپرسن ڈاکٹر دانش سے والدہ محترمہ عمدہ خاتون کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے الیاس شاکراورڈاکٹردانش سمیت مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)