مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ
لندن میں حراست کے بعد جناب الطاف حسین کی رہائی پر مبارکباد پیش کی
مشکل گھڑی میں ایم کیوایم نے آئینی ، جمہوری اور قانونی جدوجہد کی ، چوہدری شجاعت حسین
جناب الطاف حسین کی رہائی خوشی کی بات ہے، راجہ پرویز اشرف
کراچی ۔۔۔7، جون 2014ء
مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورسابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور لندن میں حراست کے بعد جناب الطاف حسین کی رہائی پر ایم کیوایم کے کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ چوہدری شجاعت نے ڈاکٹر فاروق ستار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین پر مشکل گھڑی میں ایم کیوایم نے آئینی ، جمہوری اور قانونی جدوجہد کی جو کہ خوش آئند ہے ۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈاکٹر فاروق ستار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کی رہائی خوشی کی بات ہے اور ایم کیوایم مشکل ترین وقت میں ایک اور امتحان سے نکل گئی ہے ۔ چوہدری شجاعت حسین اور راجہ پرویز اشرف نے جناب الطاف حسین کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و رتندرستی کیلئے دعا بھی کی ۔