سینئر صحافی اورنجی ٹی وی کے اینکرپرسن ڈاکٹر دانش کی والدہ محترمہ عمدہ خاتون کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔6جون 2014ء
متحدہ قومی ومومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی کے اینکرپرسن ڈاکٹر دانش کی والدہ محترمہ عمدہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر دانش سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)
دریں اثنا ء حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور ایم کیوایم مرکزی شعبہ اطلاعات کے اراکین نے ڈیفنس خیابان اتحاد مسجد عائشہ میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ڈاکٹر دانش سے ملاقات کرکے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پردلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔