متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی قائد تحریک الطاف حسین سے ملاقات کیلئے لندن کے مقامی اسپتال کادورہ
قائدتحریک جناب الطاف حسین تک رسائی کی اجازت نہ ہونے کے سبب ان سے ملاقات نہ ہوسکی
لندن۔۔۔5 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کا ایک وفد قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ملاقات کیلئے لندن کے مقامی اسپتال پہنچا۔ وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، سینیٹر بابرخان غوری، رابطہ کمیٹی کے معاون اظہاراحمد خان، حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرارشد وہرہ، سابق صوبائی وزیر شبیرقائم خانی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن شریف خان، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر سلیم دانش اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان شامل تھے ۔ وفد کے ارکان گلدستہ اور کارڈ کے ہمراہ جناب الطاف حسین سے ملاقات کیلئے اسپتال پہنچے تاہم قائدتحریک جناب الطاف حسین تک رسائی کی اجازت نہ ہونے کے سبب ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔