جناب الطاف حسین کی جلد رہائی اور صحتیابی کیلئے انٹر نیشنل سیکر یٹر میں شعبہ خواتین کے زیر اہتمام دعائیہ اجتماع
اجتماع میں شعبہ خواتین کی انچارج صفیہ اکبر ،شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق اور دیگر خواتین کی شرکت
اجتماع میں جناب الطاف حسین کی جلد رہائی اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں
خواتین کا حکومت برطانیہ سے جناب الطاف حسین کی فی الفور رہائی کا مطالبہ
لندن۔۔۔5 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائدجناب الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے اوران کی علالت پر ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن میں دعائیہ اجتما ع منعقد کیا گیا جس میں شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر، ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ محترمہ شمائلہ فاروق ،شعبہ خواتین کی ارکان و کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے مختلف قرانی آیت کا ورد کیا گیا ۔بعدازاں جناب الطاف حسین کی جلد رہائی ، صحتیابی و درازی عمر اورمشکلات کے خاتمہ کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر خواتین جناب الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے اوران کی علالت پر شدیددکھ اورصدمہ میں مبتلا تھیں اور وہ شدت غم سے نڈھال تھیں ۔ اجتماع میں خواتین نے حکومت برطانیہ سے جناب الطاف حسین کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ۔