جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے دھرنے ، شرکاء شدید دھوپ اور گرمی کی شدت سے نڈھال ہوکر بیہوش ہوگئے
اعصاب جواب دے جانے پر اسپتال منتقل کئے گئے شرکاء دوبارہ دھرنے میں شامل ہوگئے
جناب الطاف حسین کیلئے بیہوش ہونا تو دور کی بات اگر ہماری جانیں چلی جائیں تو کوئی پرواہ نہیں ، دھرنے کے شرکاء کے جذبات
کراچی ۔۔۔4، جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خرابی صحت کے باوجود لندن میں گرفتاری کے خلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں منعقدہ دھرنوں کے دوسرے روز سینکڑوں بزرگ ، خواتین ، بچے اور نوجوان شدید دھوپ اور گرمی کی شدت سے نڈھال ہوکر بیہوش ہوگئے۔جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے دھرنوں میں شریک شرکاء کے جسم پیسنے سے شرابور رہے جبکہ دھرنے کے بعض شرکاء کے اعصاب جواب دے گئے اور انہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال میں ہوش میں آجانے کے باوجود دھرنے کے شرکاء دوبارہ نمائش چورنگی پہنچ گئے ۔ دھرنے کے شرکاء نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ دھرنے میں موسم کی شدت اور اعصاب جواب دے جانے کے باعث بے ہوش ہونا تو چھوٹی سی بات ہے اگر اس سلسلے میں ہماری جانیں بھی چلی جائے تو ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں ان کے جو جانثار دھرنے دیکر بیٹھے ہیں وہ نظریاتی اور تحریکی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور جب تک جناب الطاف حسین سے دھرنے کے شرکاء کی بات نہیں کرائی جاتی اس وقت تک کوئی بھی شخص دھرنے سے جانے کیلئے تیار نہیں ہے اور ہم جناب الطاف حسین کیلئے ہر مشکلات اور پریشانیوں کو جھیلنے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔