مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا رابطہ کمیٹی سے ٹیلی فونک رابطہ، جناب الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار
مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین سے یکجہتی اظہار کرنے والے سیاسی رہنماء حق گوئی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااظہار یکجہتی کرنے والے سیاسی رہنماؤں سے اظہار تشکر
کراچی۔۔۔3جون 2014ء
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء رحمن ملک ، پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر علی اوسط ،آل پاکستان مسلم لیگ(پرویز مشرف) کے رہنماء احمد رضا قصوری اور پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے رہنماء امتیاز شیخ نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جناب الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے اظہار یکجہتی کرنے والے سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ایم کیوایم پر مشکل وقت ہے اور اس مشکل کی گھڑی میں جناب الطاف حسین سے یکجہتی اظہار کرنے والے سیاسی رہنماء حق گوئی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔