دی نیوزایمپلائزیونین(سی بی اے)کے انتخابات میں اتحادپینل کی کامیابی پررابطہ کمیٹی کی مبارکباد
نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت کے لئے اپنامثبت کرداراداکرینگے اورادارے کے ملازمین کے مسائل بلاامتیازرنگ ونسل حل کرینگے
اسلام آباد:۔۔۔2جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دی نیوزایمپلائزیونین (سی بی اے)کے انتخابات برائے سال 2014-15میں اتحادپینل کی کامیابی پریونین کے نومنتخب صدر،جنرل سیکریٹری اورتمام عہدیداران کوان کی کامیابی پرمبارکباددی ہے اورامیدظاہرہے کہ نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت اپنامثبت کرداراداکرتے ہوئے بلاامتیازرنگ ونسل خدمت کواپناشعاربنائیں گے اورادارے سے وابستہ صحافیوں اوردیگر عملے کودرپیش مسائل کے حل اوران کی فلاح وبہودکے لئے کام کرینگے۔