شیخوپورہ مرید کے روڈ پر اسکول وین حادثے کے نتیجے میں متعدد طالبعلموں کے زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔31مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شیخوپورہ مرید کے روڈ پر تیز رفتاری کے باعث اسکول وین اُلٹنے کے نتیجے میں متعدد معصوم طالبعلموں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور قوانین پر عملدر آمد نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسکول بس حادثے میں زخمی ہونے والے معصوم بچوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے ۔