ڈپٹی کمشنرکورنگی کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کورنگی کے ایک مخصوص علاقے میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر نے اپنے ٹھکانے قائم کرلئے ہیں جہاں سے یہ دہشت گردعناصرپولیس وانتظامیہ کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں
واقعہ میں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے گارڈز سے اظہارہمدردی
کراچی۔۔۔31 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنرکورنگی کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اور اس واقعہ کوکھلی دہشت گردی قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کورنگی کے ایک مخصوص علاقے میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر نے اپنے ٹھکانے قائم کرلئے ہیں جہاں سے یہ دہشت گردعناصرپولیس وانتظامیہ کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورشہرکے امن کوخراب کررہے ہیں۔ آج کورنگی کے ڈپٹی کمشنرکی گاڑی پر فائرنگ بھی شہرکاامن خراب کرنے کے اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں زخمی ہونے والے گارڈز سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی