نجی اسکول کے پرنسپل کے قتل پراے پی ایم ایس اوکااظہارمذمت
امن دشمن عناصرشہرکاامن خراب کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادکونشانہ بنارہے ہیں،اے پی ایم ایس او
کراچی ۔۔۔۔30مئی2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے انچارج واراکین نے ناظم آبادگول مارکیٹ کے قریب نجی اسکول کے پرنسپل سیدفرحان کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ سیدفرحان کے قاتلوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انچارج واراکین اے پی ایم ایس اونے کہاکہ امن دشمن عناصر نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہرمیں قتل وغارتگری کا بازارگرم رکھاہے اورایسامحسوس ہوتاہے کہ امن دشمن عناصرکوقتل وغارتگری کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے جوشہرمیں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسر، وکلاء سمیت شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادکوسرعام افرادکونشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نجی اسکول کے پرنسپل سیدفرحان کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے ساتھ ساتھ اب تعلیمی خدمات انجام دینے والے افرادبھی قاتلوں کے نشانے پرہیں،اساتذاکرام کودہشت گردی کانشانہ بنانانہ صرف تعلیمی عمل کے لئے شدیدنقصان دہ ہے بلکہ ملک کوجہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے سیدفرحان کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی اللہ تعالیٰ سیدفرحان کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔اے پی ایم ایس اوکے انچارج واراکین نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے مطالبہ کیاکہ سیدفرحان کے قتل کانوٹس لیاجائے اورسفاک قاتلوں کوگرفتارکرکے سخت ترین سزادی جائے۔