ایم کیوا یم کے کارکنان عطا ء محمد اور عبد الرشید کے انتقا ل پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔30مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ایم کیو ایم کشمیر کمیٹی یو سی 9 کے کارکن عبد الرشید اور محمود آباد سیکٹر یوسی 2کے کارکن عطا ء محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگواران سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کیلئے دعا گو ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیو ایم کے کارکنان عبدالرشید اور عطاء محمد کے درجات بلند کرکے انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔