ایم کیو ایم ایمپلائمنٹ سیل کے انچارج ارشد شاہ کے بھائی عتیق الرحمن کوآہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے ارکا ن ، ذمہ دران ،کارکنان اور عوام کی شرکت
کراچی ۔۔۔30مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ ایمپلائمنٹ سیل کے انچارج ارشد شاہ کے بھائی عتیق الرحمن کو آہوں او ر سسکیوں کے درمیا ں 5نمبر نیو کراچی قبرستان میں سپردخا ک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد عثما ن غنی گلستان جوہر میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ، کہف الوریٰ ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران ، ایم کیوا یم کے مختلف یونٹس اور سیکٹر ز کے ذمہ داران ،کارکنان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ارشد شاہ کے بھائی عتیق الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔