رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کارکنان و ہمدووں کی گرفتاری پررابطہ کمیٹی اظہار تشویش
وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ، گرفتار شدہ کارکنان کی جانوں کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے اگر ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے ان کو فی الفو ررہا کیا جائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔۔29مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کارکنان و ہمدووں کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 180کے کارکنان سہیل ،وجاہت ، عدنان زیدی، فہد افتخار، خرم رشید ، اور ہمدرد عمرکو علاقے سے گرفتار کیا ہے اس کے علاوہ لانڈھی سیکٹر یونٹ 86کے کارکن محمد ندیم کو رینجرز نے گرفتارکیا ہے ہم رینجرز کے مقامی افسران اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کر تے ہیں کہ گرفتار شدہ کارکنان کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اگر یہ کارکنان کسی مقدمہ میں مطلوب ہیں تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائیں، ہم وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں گرفتار شدہ کارکنان کی جانوں کا تحفظ کوہر قیمت پر کیا جائے اگر ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے ان کو فی الفو ررہا کیا جائے۔