کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے خاتمے پر حق پر ست اراکین قومی اسمبلی کا اظہار تشویش
پنجا ب میں میٹرو بس کے بعد اوریج میٹرو ٹرین چلانے کا آغاز ہو گیا مگر ایک سازش کے تحت کراچی کویتیم اور لاوارث چھوڑ دیا گیا
ایم کیوایم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات اور منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ا پنا ہر ممکن کردار ادا کریگی۔
حق پرست اراکین قومی اسمبلی
کراچی۔۔۔28مئی2014ء
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے جاپان انٹرنیشنل کار پوریشن ایجنسی (JICA ) کی جانب سے سندھ حکومت کو لکھ گئے ٰایک خط میں جس میں کہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کام سے معذرت کی گئی ہے ، پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ کراچی جیسے میگا سٹی میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی اشد ضرورت ہے اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آبادی اور معیشت کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے پنجاب میں میٹروبس کے بعد اور اوریج میٹروٹرین چلانے پر کام کا آغاز بھی ہو گیا مگر ایک سازش کے تحت کراچی کو یتیم اور لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے سرد مہری اور عدم دلچسپی سے یہ عظیم الشان منصوبہ ختم ہونے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ JICAکمپنی کی جانب سے واضح کہاگیا ہے کہ 8کلو میٹر رقبہ گزشتہ 5سال سے خالی نہیں ہوسکا اور اسی بناء پر کمپنی ڈھائی کھرب روپے پھنسا نہیں سکتی ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے اور ملک کے ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کراچی پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ ایم کیوایم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات اور منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ا پنا ہر ممکن کردار ادا کریگی۔