اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب ہاؤس لاہور میں کارکنان نے اپنے لہوسے چراغ روشن کیئے
ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہے
لاہور ۔۔۔۔26مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران و کارکنان نے اپنے لہو سے چراغ روشن کیئے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیں فکر و فلسفہ دیا ، نظریہ دیا ، انہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی زندگی کی بھی پرواہ نہ کی اور اپنی پوری زندگی تحریک اور اپنے کارکنان کیلئے وقف کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ہمارے قائد ہی نہیں بلکہ ہمارے رہبر و رہنماں ہیں ہم کل بھی قائد تحریک کے ساتھ تھے ، آج بھی انکے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور انکے اوپر آنے والی کسی بھی مصیبت کا سامنہ سب سے پہلے ہم کارکن کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر وفلسفہ تیزی کے ساتھ ملک بھر میں پھیل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شر پسند عناصر تحریک اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف من گھڑت سازشیں کر رہے ہیں لیکن شاید و ہ بھول چکے ہیں کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں ہمارے قائد اور انکے فکر و فلسفہ سے جدا نہیں کرسکتی ۔