حق پرست شہداء تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے باطل قوتوں کے سامنے سرجھکانے کے بجائے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کو جلا بخشی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کی تاریخ ساز کامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، الطاف حسین
سانحہ پکا قلعہ حیدآباد شہداء کی 24ویں برسی کے مو قع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش
لندن۔۔۔26، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم حق پرست شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیگی ۔ سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 24ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حق پرست شہداء تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے باطل قوتوں کے سامنے سرجھکانے کے بجائے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کو جلا بخشی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی تاریخ ساز کامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور جس نیک مقصد کی خاطر حق پرست شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ایم کیوایم اس مشن و مقصد کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد سمیت تمام حق پرست شہداء کے درجات بلند فرمائے ، شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور شہداء کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔