الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی کے استقبالیہ پر دستخطی کیمپ کا انعقاد
دستخطی کیمپ پر لاکھوں شرکاء نے دستخط کئے اور الطاف حسین سے انکی محبت و عقیدت بھرے تاثرات قلم بند کئے
کراچی ۔۔۔۔25مئی2014ء
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے تبت سینٹر کراچی پر منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی کے استقبالیہ پر ایم کیو ایم کے تحت ’’ دستخطی کیمپ ‘‘ قائم کیا گیا تھا جس میں ریلی میں شریک ہونے والے لاکھوں نوجوان ، خواتین ، بزرگ ، طالب علم ، علما ء کرام ، مختلف سماجی و مذہبی شخصیا ت نے دستخط کئے اور جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے تاثرات درج کئے جن میں جناب الطاف حسین سے انکی بے انتہا ء محبت اور عقیدت عیاں ہو رہی تھی ۔ شرکا ء نے ایم کیو ایم کی جانب سے دستخطی کیمپ کے انعقاد کو خو ش آئند قرار کیا اور جنا ب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر لمحہ تیار رہنے کا عزم کیا ۔