تبت سینٹر عظیم الشان ’’ یکجہتی ریلی ‘‘ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، مشائخ و عظام اور مذہبی شخصیات کی شرکت
کراچی:۔۔25؍ مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کی ’’ یکجہتی ریلی‘‘ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، مشائخ و عظام اور ممتاز مذہبی شخصیات نے خصوصی طورپر شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قیادت پر اپنے بھرپوراعتماد کا برملا اظہار کیا۔ ریلی میں شرکت کرنے والے علماء کرام میں سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ، صدر متحدہ بین مسلمین فورم ، مولانا امیر عبداللہ فاروقی ، رابطہ کونسل اہل حدیث ، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی ، نائب صدر اہل حدیث ، مولانا مرتضیٰ رحمانی ، سیکریٹری اہل حدیث ، مولانا سید اطہر حسین مشہدی ، شیعہ اسکالر ، علامہ علی کرار نقوی ، شیعہ عالم دین ، ، مولانا آغا نادر علی ، شیعہ خطیب ،علامہ سید نادر عباس رضوی، مولانا مفتی شمیم خان ، رہنماء اہلسنت و اسکالر ، مولانا تبشیر الحق تھانوی ،جنرل سیکریٹری متحدہ بین المسلمین فورم ، مولانا عثمان ، دیوبند مکاتب رہنماء ، مولانا محمد طارق ، دیو بند مکاتب ، مولانا مفتی محمد سعید دیو بند مکاتب ، مولانا مفتی صدیقی صدیقی دیو بند مکاتب ، مولانا فداؤ رحمان دیو بند مکاتب ، مولانا قاضی محمد اسماعیل دیو بند مکاتب ، مولانا عبدالستار دیو بند مکاتب ، مولانا عبداللہ قاضی دیو بند مکاتب ، مفتی جاوید سہار نبوی ،پیر عادل اور،مولانا عمران احمد سلفی کے علاوہ دیگر علمائکرام اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔